Breaking NewsEducationتازہ ترین
صوبے بھر میں یکساں ریاضی نصاب نافذ کر دیا

پیکٹا نے ایک اہم تعلیمی فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر میں یکساں ریاضی نصاب نافذ کر دیا، پیکٹا نے وفاقی حکومت کے طرز پر جنرل ریاضی کے مضمون کو ختم کر دیا۔
ڈائریکٹر کریکولم عامر ریاض کا کہنا تھا کہ جماعت نہم کے تمام طلبہ "ریاضی سائنس” ہی پڑھیں گے، جنرل ریاضی کا مضمون نصاب سے ختم کر دیا گیا، نہم سائنس و آرٹس دونوں گروپس میں اب ایک ہی ریاضی کی کتاب ہوگی۔
میٹرک میں نصاب ہم آہنگی کے لیے نئی پالیسی لاگو کی گئی۔




















