Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکولوں میں نکاسی آب نہ ہونے سے ڈینگی وائرس پیدا ہونے کا خدشہ

برسات کے موسم میں ڈینگی وائرس پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، خصوصاً اسکولوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے ڈینگی مچھر کی افزائش کے امکانات میں اضافہ ہو گیا ہے، جس سے وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی اپنی دستاویزات میں نکاسی آب نہ ہونیکا انکشاف کیا ہے، متعدد سکولوں میں پانی جمع ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں، سکولوں میں چھٹیوں کی وجہ سے سکول سربراہان نے بھی سستی کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیا جس پر ڈینگی سرگرمیاں بھی سست روی کا شکار ہیں ۔


















