Breaking NewsEducationتازہ ترین
طویل عرصے سے تعینات ملازمین کے تبادلے شروع

محکمہ سکولز کی ہدایت پر ایجوکیشن اتھارٹیز نے طویل عرصے سے تعینات ملازمین کے تبادلے شروع کردئیے۔
تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے اتھارٹیز میں طویل عرصے سے تعینات ملازمین کی تفصیلات طلب کی تھیں جس کے بعد ان ملازمین کے تبادلے شروع کرنے کے احکامات جاری کردئیے، جس پر اتھارٹیز نے عملدرآمد شروع کردیا۔
یہ سٹاف 10،10سال سے ایجوکیشن اتھارٹی کے آفس میں انتظامی عہدوں پر تعینات تھے، کلریکل سٹاف کو ٹرانسفر کرکے سکولوں میں بھجوادیا گیا، بیشتر ملازمین کی تحصیل تبدیل کردی گئی صرف 3 سال سے کم عرصہ سے تعینات ملازمین کو تبدیل نہیں کیا گیا، عرصہ دراز سے انتظامی پوسٹوں پر تعینات افسران کے بھی کئے جائیں گے۔




















