Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پی ایچ ڈی اسکالر محمد عثمان خالد کا تحقیقی مقالہ کا دفاع

زکریا یونیورسٹی ملتان کے فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ، فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے پی ایچ ڈی اسکالر محمد عثمان خالد نے کامیابی سے اپنا تحقیقی مقالہ کا دفاع کیا۔

یہ مقالہ فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے پروفیسر ڈاکٹر محمد توصیف سلطان کی نگرانی میں مکمل ہوا، مقالہ کے دفاع کے دوران بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین پر مشتمل امتحانی کمیٹی موجود تھی، جن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد عرابی نجران (نجران یونیورسٹی، سعودی عرب)، ڈاکٹر جواو میگوئل روچا (یونیورسٹی آف منہو، پرتگال)، ڈاکٹر اسٹینلی آئی آر اوکوڈووا (بابکاک یونیورسٹی، نائجیریا) اور پروفیسر ڈاکٹر طاہر ظہور (نور انٹرنیشنل یونیورسٹی)، اور ڈاکٹر نزیحہ عبدالخلیل (مصر) شامل تھے۔

پی ایچ ڈی سکالر محمد عثمان خالد کی تحقیق کا موضوع "اشوہ گندھا” تھا، جس میں انہوں نے اس جڑی بوٹی کے فوائد پر کام کیا اور نیوٹراسیوٹیکل اور فوڈ انڈسٹری میں اس کے ممکنہ استعمالات کا جائزہ لیا۔

محمد عثمان خالد نے اس پودے کی افادیت کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ یہ پودا بہت سے طبی فوائد رکھتا ہے۔ مختلف بیماریوں جیسا کہ ذیابیطس، کینسر اور آکسیڈیٹیو سٹریس سے بچانے میں یہ پودا اعلی خصوصیات کا حامل ہے۔

اس موقع پر سابق صوبائی وزیر عبد الوحید آرائیں، پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید اختر،ڈین پروفیسر محمد ریاض، پروفیسر ڈاکٹر محمد توصیف سلطان، ڈاکٹر طارق اسماعیل چیئرمین ڈیپارٹمنٹ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ڈاکٹر طاہر ظہور، ڈاکٹر خرم افضل، ڈاکٹر عدنان، ڈاکٹر سمیم، ڈاکٹر عامر، ڈاکٹر درشہوار اور ڈاکٹر قمر بھی موجود تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button