Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک کے ہزاروں ریگولر طلبا وطالبات "رزلٹ کارڈ” کے حصول کیلئے خوار

تعلیمی بورڈ کی جانب سے تاحال ریگولر طلباء کو رزلٹ کارڈ جاری نہیں کیے جا سکے۔

تفصیل کے مطابق رزلٹ کارڈنہ ملنےسےطلبا وطالبات کو کالجز میں داخلہ فارم جمع کروانے میں مشکلات کاسامنا کر نا پڑ رہا ہے، ریگولر طلباء و طالبات ،سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں رزلٹ کارڈ کے حصول کیلئے دھکے کھانے پر مجبور ہیں، میٹرک کے نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کیا گیا تھا، نتائج کے اعلان کے ایک ہفتہ بعد بھی امیدواروں کیلئے کارڈ کا حصول ممکن نہ ہوسکا۔

سکول سربراہان نے بورڈ حکام سے جلد از جلد رزلٹ کارڈ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے، بورڈ حکام کا کہنا تھا کہ رزلٹ کارڈ کی پرنٹنگ کا کام تیزی سے جاری ہے،ایک سے دو روز میں رزلٹ کارڈ سکولوں کو بھجوا دیئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button