Breaking NewsEducationتازہ ترین
ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ای ٹرانسفر کا اعلان کردیا

جاری شیڈول میں کہاگیاہے کہ آج 31 جولائی سے ٹرانسفر کا عمل شروع ہوگا۔
ایچ ای ڈی کی موبائل ایپ پر درخواستیں جمع کرائیں جائیں گی، درخواستیں چھ اگست تک وصول کی جائیں گی، 8 اگست کو میرٹ لسٹ آویزاں کردی جائے گی نو اور دس اگست کو درخواست گزاروں کے تحفظات سنے جائیں گے۔
11 اگست کو ان پر فیصلہ سنایا جائے گا، 12 اگست کو ٹرانسفر آرڈر جاری کردئے جائیں گے، 13 اور 14 اگست کو جوائنگ اور ریلیونگ ہوگی ۔



















