Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکالر ہما جمشید کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری دینے کی سفارش

انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز زکریا یونیورسٹی ملتان کی سکالر مس حما جمشید کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری دینے کی سفارش کردی گئی۔

تفصیل کے مطابق ہما جمشید کا پبلک ڈیفنس گزشتہ روز منعقد ہوا، ان کا تحقیقی موضوع "سروس پر مبنی ماحول میں نیٹ ورک شراکت داروں کا ارتقائی کردار: اثرات اور مستقبل کے مواقع” تھا۔
مس ہما جمشید نے اپنی تحقیق پروفیسر ڈاکٹر محمد نعمان عباسی (سابق ڈائریکٹر آئی ایم ایس کی زیر نگرانی مکمل کی، ان کا تحقیقی کام پہلے ہی ہائیر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے تسلیم شدہ تحقیقی جریدے میں شائع ہو چکا ہے، مقالے کے بیرونی ممتحن ڈاکٹر وسیم حسن، ڈین، فیکلٹی آف بزنس ایڈمنسٹریشن، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور تھے۔

پی ایچ ڈی دفاع کی تقریب میں ڈاکٹر حسن بچہ ڈائریکٹر آئی ایم ایس، پروفیسر ڈاکٹر ندیم احمد شیخ، پروفیسر ڈاکٹر معید احمد،پروفیسر ڈاکٹر ساجد طفیل، ،پروفیسر ڈاکٹر رضا علی، زینب رحمان، قراةالعین بنیش، بشریٰ ساجد اور پی ایچ ڈی اور ایم فل سکالرز نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button