دوسرا ٹوینٹی ٹوینٹی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7رنز سے ہرا دیا ،حفیظ مین آف دی میچ قرار پائے

میزبان ٹیم 158رنز کے تعاقب میں چار وکٹوں کے نقصان پر 150رنز بناسکی نکولس پورن نے62رنز کی اننگز کھیلی ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کو 158 رنز کا ہدف دیا۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور پاکستان نے مقررہ اوورز میں7 وکٹوں پر 157 رنز بنائے۔ایک موقع پر بارش کی وجہ سے کھیل روکا بھی گیا ،جب پاکستان نے 16 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے تھے۔
جبکہ کپتان بابراعظم 51 اور فخرزمان 10 رنز کے ساتھ کیریز پر موجود کھیل دوبارہ شروع ہوا تو پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 157 رنز بنائے۔ محمد رضوان 46 اور کپتان بابر اعظم 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4 اور ڈیوائن براوو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پلیئر آف دی میچ محمد حفیظ نے کہا کہآج بہت خوش ہوں بحیثیت باؤلر آج یہ میرا انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلا پلیئر آف دی میچ ہے، اس ایوارڈ کو ہمیشہ یاد رکھوں گا ہمارے مجموعے میں دس سے پندرہ رنز کم تھےمگر ایک باؤلنگ یونٹ کی حیثیت سے ہم نے اچھاپرفارم کیا
کپتان نے مجھے بہتحوصلہ دیا۔
ویسٹ انڈیز کے پاس بہت اچھے پاور ہٹرز موجود ہیں
ایسے بلے بازوں کے خلاف اچھی باؤلنگ پر خوش ہوں
ٹیم کی جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے، بطور بیٹنگ یونٹ مزید بہتری کی ضرورت ہے، ہماری بیٹنگ اس قابل ہے کہ ہم 180 رنز کا مجموعہ بنا سکتے ہیں۔
امید ہے کل کا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرلیں گے۔



















