Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان میں 4 سو کلو واٹ کا ایک اور سولر پراجیکٹ مکمل ہو گیا

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان گرین انرجی کو فروغ دیتے ہوئے ایک اور سولر پراجیکٹ مکمل کرلیا گیا۔

اس سے قبل سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کے دور میں بھی ایک پراجیکٹ مکمل کیا گیا تھا یہ پراجیکٹ بھی محکمہ توانائی، پنجاب حکومت اور پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی کے تعاون سے سولرائزیشن کا عمل مکمل کیا گیا۔

متی تل کیمپس میں پراجیکٹ کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کیا، اس موقع پر چیف انجینئر اسد علی بھٹہ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 400 کلو واٹ کا جدید سولر سسٹم نصب کیا گیا ہے جس پر تین کروڑ 21 لاکھ 70 ہزار روپے لاگت آئی ہے، بجلی کے بلوں کی مد میں یونیورسٹی کو دو سے اٹھائی کروڑ سالانہ بچت ہوگی، اس پراجیکٹ کے ایم او یو کے تحت ہو گیا۔ اس سلسلے میں دونوں کیمپسز میں 400 کلو واٹ کا گرڈ لگایا گیا ہے۔ متی تل کیمپس اور کچہری کیمپس میں دو گرڈ نصب ہیں، جن سے یونیورسٹی روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 1600 یونٹس پیدا کرے گیز 20 سال تک 13 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی خریدی جائے گی، جس کے بعد یہ سسٹم یونیورسٹی کی ملکیت بن جائے گا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کا گرین انرجی پر منتقل ہونا خوش آئند ہے جو یونیورسٹی کو معاشی سپورٹ بھی کرے گا، یونیورسٹی کو بجلی کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی اور اضافی بجلی بھی دستیاب ہوگی۔

ایسے وقت میں جب تمام یونیورسٹیاں معاشی مسائل کا شکار ہیں ویمن یونیورسٹی نے ترقی کی ایک اور راہ کو دریافت کیا ہے جبکہ گرین انرجی سے ماحولیات پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے،یونیورسٹی تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور اس کے انفراسٹرکچر کو مزید بہتر کیا جائے گا۔

تقریب میں ڈاکٹر سارہ مصدق، انجینئر عدنان، سینئر فیکلٹی ممبران اور سٹاف ممبران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button