Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

بھارتی افواج کے ذریعے کشمیر کے چھ سالہ فوجی محاصرے کی مذمت

زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال اور ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے تحت پروفیسر ڈاکٹر محمد فواد رسول کی زیرِ نگرانی ایک تقریب جس کاعنوان "بھارتی افواج کے ذریعے کشمیر کے چھ سالہ فوجی محاصرے کی مذمت” کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی ڈی ایس اے پروفیسر ڈاکٹر فواد رسول تھے۔

تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹرز اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر انیس الرحمٰن اور ڈاکٹر باسط ندیم بھی شریک ہوئے، تقریب میں تلاوت، نعت، قومی ترانے، ملی نغمے، شاعری اور جامعہ کی مختلف سوسائٹیز کے نمائندگان کی جانب سے کشمیر میں جاری انسانی بحران پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تقریب کا اختتام ڈاکٹر فواد رسول نے بین الاقوامی آگاہی اور طلبہ کے فعال کردار پر زور دیا۔

تقریب کے بعد کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button