Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں یومِ استحصالِ کشمیر قومی جوش و جذبے سے منایا گیا

ایمرسن یونیورسٹی میں مرکزی تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کی، ریلی میں فیکلٹی ممبران، طلبہ اور انتظامی عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ 5 اگست 2019 کشمیر کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، جب بھارت نے کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کیے۔ انہوں نے کہا کہ اقوامِ عالم کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے
ڈاکٹر محمد رمضان نے مزید کہا کہ ایمرسن یونیورسٹی کا ہر فرد کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
اس موقع پر کشمیری شہداء کی یاد میں وائس چانسلر، فیکلٹی اور طلبہ نے پودے بھی لگائے۔




















