Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : سرائیکی شعبہ کے دو طالب علموں کے لئے ایک لاکھ روپے کے سکالرشپ

زکریا یونیورسٹی ملتان کے شعبہ سرائیکی کے دو ہونہار طلباء سہیل دریشک اور ثوبیہ سلطان کو ایچ بی ایل اسکالر شپ کے تحت 50،000 روپے فی کس مالی امداد کے چیک جاری کیے گئے۔

یہ چیک شعبے کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر روحمی حفیظ کی خصوصی کاوشوں سے طلبہ کو فراہم کیے گئے۔

طلباء و طالبات نے میڈم روحمی حفیظ کی طالب علم دوست پالیسی اور خلوصِ نیت پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button