Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کے شعبہ جات میں انڈسٹریل ایڈوائزری بورڈز کے قیام کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال نے تمام تدریسی شعبہ جات کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر انڈسٹریل ایڈوائزری بورڈز کا قیام عمل میں لائیں۔

اس اقدام کا مقصد تعلیمی پروگراموں کو صنعت کی موجودہ ضروریات کے مطابق ڈھالنا، طلباء کو عملی دنیا کے تقاضوں سے روشناس کرانا، اور انڈسٹری و اکیڈیمیا کے روابط کو مضبوط بنانا ہے۔

ڈاکٹر زبیر اقبال نے کہا کہ یونیورسٹی تعلیمی و تحقیقی ترقی کے لیے صنعتی شعبے کے ساتھ مؤثر اشتراک کو کلیدی حیثیت دیتی ہے۔

انڈسٹریل ایڈوائزری بورڈز کی تشکیل سے نہ صرف نصاب کو بہتر بنایا جا سکے گا بلکہ طلباء کے لیے انٹرن شپ، روزگار اور تحقیق کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

تمام شعبہ جات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ صنعتوں سے ماہرین کو بورڈز میں شامل کریں اور جلد از جلد پہلے اجلاس کا انعقاد یقینی بنائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button