ویمن یونیورسٹی ملتان کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس، مختلف امور کی منظوری دی گئی

ترجمان کا کہنا ہے کہ ویمن یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا 24 واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کی صدارت میں منعقد ہوا، سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار ڈاکٹر ملکہ رانی نے سر انجام دیئے جب کہ شرکاء میں ڈ اکٹر سعید احمد ملک، ڈاکٹر میمونہ غنی، زاہدہ اظہر، ڈاکٹر شگفتہ حسین اور تمام شعبوں کی چیئرپرسنز اور ڈین اور ڈپٹی رجسٹرار ڈاکٹر کامران بھٹہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں نئے پروگرامز کی منظوری دی گئی ، نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلئے تجاویز طلب کی گئیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ ویمن یونیورسٹی کی اصل پہنچان اساتذہ کی قابلیت اور اس کی طالبات کی کامیابیاں ہیں ، دنیا کے تیزی سے بدلتے حالات میں نئے نصاب اور اس میں جدت پسندی ضروری ہے تاکہ ہماری طالبات مارکیٹ میں برابر کا مقابلہ کرسکیں، تمام فیکلٹی بہت محنتی ہے ان نتائج بہت شاندار ہیں تاہم یہ ابھی آغاز سفر ہے، ترقی پسند تعلیمی اصلاحات کو آگے بڑھانے میں سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔
ہماری کوشش ہے کہ کونسل کے فیصلے قومی تعلیمی معیارات اور ابھرتے ہوئے عالمی رجحانات کے مطابق ہوں۔
میٹنگ کے دوران جن اہم ایجنڈے پر بات کی گئی ان میں نئے تعلیمی پروگراموں کی منظوری، موجودہ نصاب میں نظر ثانی، تحقیقی سہولت کاری کے فریم ورک، اور فیکلٹی ڈویلپمنٹ اور طلباء کی معاونت کی خدمات کے لیے حکمت عملی شامل ہیں۔




















