علی خان کی پرفارمنس آئرلینڈ انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرگیا

ملتان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی علی خان کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
سکاٹ لینڈ میں جاری آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈکپ یورپین کوالیفائز میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے نیدرلینڈ کو 20 رنز سے ہرا کر ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
سکاٹ لینڈ کے 237 رنز کے جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 217 سکور پر آل آؤٹ ہو گئی، میچ کی خاص بات ملتان سے تعلق رکھنے والے نوجوان علی خان کی عمدہ بلے بازی تھی، علی خان نے اپنے ڈیبو پر 41 گیندوں کا سامنا کیا اور 141 کے اسڑائیک ریٹ سے ناٹ آؤٹ 52 سکور کئے، دونوں ٹیموں نے چار چار میچ جیتے ہوئے تھے، فائنل میچ سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے اپنے نام کرلیا۔
علی خان اس سے قبل سکاٹ لینڈ انڈر 16 ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں، علی خان کے والد ذیشان خان پاکستان میں فرسٹ کلاس کرکٹر رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ انگلش کاونٹی بھی کھیلے علی خان کے تایا خرم خان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کرکٹ ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں جبکہ دوسرے تایا عتیق خان گڈو بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل چکے ہیں۔
یاد رہے کہ آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ اگلے سال زمبابوے اور نمیبیا میں ہو گا۔


















