زرعی یونیورسٹی میں 2022 کے سیلاب کے بعد کی صورتحال بارے سیمینار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں، دوآبہ فاؤنڈیشن اور شعبہ ایگرانومی کے زیر انتظام 2022 کے سیلاب کے بعد کی صورتحال، ممکنات اور مستقبل کی تیاریوں کے عنوان پر صوبائی مذاکرہ منعقد کیا گیا۔
پروفیسر ڈاکٹر عبد الغفار چیئرمین شعبہ ایگرانومی نے استقبالیہ پیش کیا، اشفاق سومرو قومی لیڈ میٹا ریسرچ نے صوبائی مذاکرہ کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔
ڈاکٹر فرینک میٹاہالینڈ نے "بنیادی خیال” پر سیر حاصل گفتگو کی، ڈاکٹر خرم مبین ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ ایگرانومی نے تحقیق اور تعلیم کے ذریعے رود کوہی سیلاب کے نقصانات سے بچاو ، زراعت اور مال مویشی کی بہتری کے ساتھ ساتھ پانی اور زمین کے بہتر استعمال کے پایئدار طریقے پر روشنی ڈالی۔
جاوید اقبال دوآبہ فاونڈیشن اور ان کی ٹیم نے سیلاب کی صورت حال میں کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی، ڈین کلیہ زراعت پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید نے زور دیا کہ سیلاب کا پانی بیش قیمت ہوتا ہے اور سیلاب زراعت کے لیے مفید ہوتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اگر ہم گھر میں ایک اضافی بور کر لیں تو بارش کا پانی زمین کے اندر چلا جائے گا، زیر زمین پانی کی سطح میں بھی اضافہ ہو گا اور فلڈ کو بھی بہتر انداز میں استعمال کرنا آسان ہوگا۔


















