Breaking NewsSportsتازہ ترین
ایمرسن یونیورسٹی میں نمائشی میچ کا انعقاد

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کے ویژن کے مطابق جشن ازادی سپورٹس ویک منایا جارہا ہے، جس میں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن ملتان کی نمایاں ٹیموں نے یورنیورسٹی کے گراؤنڈ میں ایک نمائشی میچ کھیلا۔
جس میں جونیئر ایمرسن الیون کا مقابلہ کامران ہاکی کلب ملتان کے درمیان ہوا جو کہ جونیئر ایمرسن الیون نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا، اس میچ کو عبدالسعید اور علی رضا نے سپروائز کیا۔
اس موقع پر ظفر شیروانی، ڈاکٹر عمیر، ڈاکٹر علیم اور غلام عباس، رومان شاہد، شازل خان، واصف حسین شیروانی موجود تھے۔
تقریب کے چیف گیسٹ وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان تھے جن کے ساتھ دونوں ٹیموں کا تعارف کروایا گیا ۔




















