پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈ آفس میں حج بیت اللہ 2026 کے لیے قرعہ اندازی

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈ آفس میں حج بیت اللہ 2026 کے لیے قرعہ اندازی کی ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں پیف کے دو ملازمین آئندہ سال حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے منتخب ہوئے۔
تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید نے خصوصی شرکت کی اور خوش نصیب ملازمین کے ناموں کا اعلان کیا۔
قرعہ اندازی کے نتائج کے مطابق سحرش لطیف (سبجیکٹ اسپیشلسٹ) اور محمد رمضان (مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن آفیسر) آئندہ سال پیف کے خرچ پر حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
اس موقع پر ایم ڈی پیف نے کہا کہ حج بیت اللہ کے تمام اخراجات پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ادا کرے گی، پیف میں ملازمین کو حج پر بھیجنے کی روایت ہر سال برقرار رکھی جائے گی اور قرعہ اندازی کا عمل شفاف اور منصفانہ طریقے سے مکمل کیا جاتا ہے۔
یہ اقدام ملازمین کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کے اعتراف کا ایک اہم حصہ ہے۔



















