Breaking NewsEducationتازہ ترین
14 ہزار سے زائد اے ای اوز کو مستقل کرنے کے لئے پی پی ایس سی کی خدمات لینے کا فیصلہ

محکمہ سکولز میں 14 ہزار سے زائد اے ای اوز گزشتہ 10 سال سے زائد عرصے سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں، جن میں وقفے وقفے سے توسیع کی جارہی ہے مگر ان کو تاحال مستقل نہیں کیا گیا، اب پی پی ایس سی کے ذریعے مستقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی ایس سی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں موجود کنٹریکٹ پر کام کرنے والے اے سی او ز اور ایس ایس ایز کو مستقل کرنے کے لیے ٹیسٹ اور انٹرویو کا شیڈول جاری کر ے گا۔
اس کے بعد 2026 سے مزید کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔



















