Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یونیورسٹی آف لیہ کا بجٹ منظور کرلیا گیا

یونیورسٹی آف لیہ کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا پانچواں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابو بکر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مالی سال 2025-26 کا بجٹ متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔

اجلاس میں میڈم ثمینہ درانی( ڈائریکٹر فنانس، ایچ ای سی اسلام آباد)، میڈم زاہدہ اظہر (ایڈیشنل سیکریٹری ، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور)، میڈم سومیہ عطا شہانی (ایم پی اے)، محمد ارشد ، (سیکشن آفیسر ،فنانس ڈیپارٹمنٹ، لاہور) نے شرکت کی جبکہ سیکرٹری کے فرائض خزانہ دار محمد شعیب خان نے انجام دئیے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ طلبہ سے متعلق آمدنی میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، وائس چانسلر نے کہا کہ یہ اضافہ نئے داخلوں اور فیس اسٹرکچر میں بہتری کے باعث ممکن ہوگا۔

اجلاس میں ایچ ای سی اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے اس بات پر زور دیا کہ اساتذہ کی بھرتیوں کو ترجیح دی جائے تاکہ فیکلٹی اور طلبہ کا تناسب معیار کے مطابق بہتر ہو۔ اجلاس میں اضافی انتظامی ذمہ داریاں نبھانے والے عملے کے لیے ایک مرتبہ اعزازیہ دینے کی بھی منظوری دی گئی، تاہم آئندہ کے لیے کارکردگی پر مبنی پالیسی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وائس چانسلر نے کمیٹی اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ یونیورسٹی کی مالی استحکام، تعلیمی معیار اور ترقیاتی اہداف کو یکساں طور پر آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button