"کلین انرجی” کے عنوان سے ایک روزہ آن لائن مذاکرہ

ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ فزکس کے زیر اہتمام ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کے بحران کے حل کے موضوع پر "کلین انرجی” کے عنوان سے ایک روزہ آن لائن مذاکرہ منعقد ہوا۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے کہا کہ موجودہ دور میں روایتی مضامین کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانا ناگزیر ہے، توانائی کا بحران ملک کا ایک سنگین مسئلہ ہے جس کے حل کو حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، اور یونیورسٹیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے ماہرین تیار کریں جو حکومت کی معاونت سے اس بحران پر قابو پانے اور توانائی کے شعبے میں جدت پیدا کرنے میں کردار ادا کریں۔
مذاکرے میں پروفیسر ڈاکٹر افتخار یونیورسٹی آف مالاکنڈ، پروفیسر ڈاکٹر غلام علی نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ڈاکٹر فہیم اے بٹ یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور اور ڈاکٹر فریال ادریس، یونیورسٹی آف پنجاب لاہور نے آن لائن شرکت کی، جبکہ صدر شعبہ ڈاکٹر عتیق الرحمن، ڈاکٹر فیصل،ڈاکٹر خلیل احمد، پروفیسر شفقت حیات اور مس کائنات سندھو نے بھی اظہارِ خیال کیا۔
اس موقع پر متعدد فیکلٹی ممبرز جن میں ڈاکٹر حماد، ڈاکٹر ذی وقار، ڈاکٹر ارسلان،پروفیسر ذیشان اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، یہ مذاکرہ شعبہ فزکس کی میٹیریل ریسرچ لیبارٹری کی جانب سے منعقد کیا گیا۔


















