Breaking NewsEducationتازہ ترین
حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے 15 سکولوں کو شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا

حکومت پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کرتے ہوئے تمام سکول 31 اگست تک بند کردئیے ہیں مگر کچھ پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھلے ہوئے ہیں، جن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کے مطابق پورے ضلع میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر 15 سکولوں کو شو کاز جاری کردیا گیا ہے، اگر انہوں نے پھر خلاف ورزی جاری رکھی تو ان کو سیل کردیا جائے گا۔
دوسری طرف مسلم ہائر سکینڈری سکول کے کھلے ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں بچے سادہ کپڑوں میں سکول میں داخلے ہورہے ہیں ان کے مالکان کے با اثر ہونے کو شہری تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں کہ حکومتی اہلکار خاموش کیوں ہیں ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جارہی ہے۔
انہوں نے تعلیمی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام سکولوں پر یکساں پالیسی نافذ کی جائے اور سکول بند کروائے جائیں ۔




















