Breaking NewsEducationتازہ ترین
سکالر ڈاکٹر زہرہ رسول کی پی ایچ ڈی مکمل

جامعہ زکریا کے شعبہ آئی ایم ایس کی پی ایچ ڈی اسکالر نے کامیابی سے تحقیقی مقالہ کا دفاع کر لیا۔
بتایا گیا ہے کہ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز زکریا یونیورسٹی کی سکالر ڈاکٹر زہرہ رسول نے ڈاکٹر سیرت فاطمہ کی نگرانی میں اپنی پی ایچ ڈی ہیومن ریسورس میں مکمل کرلی ۔ انہوں نے کامیابی کے ساتھ اپنے تحقیقی مقالے کا دفاع کر لیا ہے۔
پی ایچ ڈی کے دفاع میں پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، یونیورسٹی آف واہ، بطور بیرونی ممتحن شریک ہوئے۔
پروفیسر ڈاکٹر حسن بچہ نے ڈاکٹر زہرہ رسول کی انتھک محنت، فکری سنجیدگی اور علم کو آگے بڑھانے کے عزم کو سراہا۔
انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کی جانب سے ڈاکٹر زہرہ رسول کو اس شاندار علمی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ۔




















