Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا
اسلامیہ ہائی سکول کے پرنسپل لٹ گئے

پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکو ل دولت گیٹ محمد رمضان انجم کے گھرسے چور قیمتی سامان لے گئے، آرا مشین روڈ چاہ آڑے والا نزد نئی 14نمبر چونگی بہاولپور روڈ کے رہائشی پرنسپل محمد رمضان انجم اہل خانہ کے ہمراہ ضروری کام سے باہر گئے اور رات کو واپس آئے تو گھر کا دروازہ کھلا پایا، سیف الماری بھی کھلی ہوئی تھی اور سامان بکھرا ہواتھا۔
نامعلوم چور مختلف قیمتی سامان لے جا چکے تھے۔ 15پر کال کرنے پر پولیس موقع پر پہنچی ، جبکہ فنگرپرنٹس کے ماہرین نے بھی موقع پہنچ کر فنگر
پرنٹس لے لئے۔
آخری اطلاع تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔



















