Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پاکستان لازوال قربانیوں کا ثمر اور عطیہ خداوندی ہے : ڈاکٹر صفدر واہگہ

سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا ہے کہ پاکستان لازوال قربانیوں کا ثمر اور عطیہ خداوندی ہے۔

آزادی عظیم نعمت ہے جس کی ہمیں قدر کرنی چاہیے۔ نئی نسل کو قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد سے روشناہی ہماری قومی ذمہ داری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے منعقدہ تقریبات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان کے زیر اہتمام گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول گلگشت کالونی ملتان میں پرچم کشائی اور دعائیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔

اس موقع پر سکول کے پرنسپل سرفراز احمد ملک، انچارج مانیٹرنگ سیل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان میاں منیر احمد ارائیں، ڈسٹرکٹ سکاؤٹ سیکرٹری محمد اشفاق انصاری، محمد اقبال پپلوی، تنویر الحسن، ملک امتیاز بھٹہ، اساتذہ اور بچوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔

سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کی پرچم کشائی کے بعد سکاؤٹس اور سکول کے بچوں نے قومی ترانہ اور پاک فوج زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کے نعرے لگائے۔

بچوں نے ملی نغمے میں بھی پیش کیے۔ مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کو سکاؤٹس دستے نے سلامی بھی پیش کی۔

سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے مزید کہا کہ 14 اگست تجدید عہد کا دن ہے لہذا پاکستان کی تعمیر و ترقی اور استحکام کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

پاک فوج نے معرکہ حق کے ذریعے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ پوری قوم حکومت پاکستان اور افواج پاکستان کی احسان مند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں تعلیم کے ذریعے پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہوگا۔ جس کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور سیکرٹری تعلیم خالد نذیر وٹو کے تعلیمی ویژن کے تحت پاکستان کے ہر بچے کو زیور تعلیم سے اراستہ کرنا ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button