Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی ایڈمیشن کمیٹی کا ہدف پورا نہ ہوسکا، داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی

زکریا یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سیشن میں داخلے تاحال جاری ہیں، ایڈمیشن کمیٹی کی طرف سے مقررہ کردہ ہدف پورا نہ ہوسکا۔

پہلے مرحلے میں کم داخلوں کو اپنی پلاننگ کا حصہ بتانے والے چیئرمین دوسرے فیز میں بھی ہدف حاصل نہ کرسکے، ہفتہ کو ہونے والے سینڈیکیٹ کے اجلاس میں ہاؤس کو بتایا گیا تھا کہ 39 سو داخلے ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار ووچر جاری کئے جاچکے ہیں مگر 18 اگست کو ہونے اعلیٰ سطح اجلاس میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع کافیصلہ کیا گیا، داخلوں کی اخری تاریخ جو کہ پہلے 18 اگست 2025 تھی اب 25 اگست 2025 تک توسیع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک اور غلط فیصلہ ہے کیونکہ دیگر یونیورسٹیاں تیزی سے اپنی میرٹ لسٹ آویزاں کررہی ہیں اور داخلے پورے کررہی ہیں، ضرورت اس امر کی تھی کہ میرٹ لسٹ فوری آویزاں کرکے واؤچر جاری کئے جاتے اور ساتھ ساتھ مشروط طور پر درخواستوں کی وصولی کا عمل بھی جاری رہتا کیونکہ یونیورسٹی میں سیٹوں کی تعداد 12ہزار ہے، اس طرح زیادہ سے زیادہ داخلے کئے جاسکتے تھے۔

اس کے جواب میں ایمرسن یونیورسٹی، ایئر یونیورسٹی، این ایف سی یونیورسٹی اور ویمن یونیورسٹی نے میرٹ لسٹیں لگا کر اپنے داخلو ں کا 80 فیصد سے زائدحصہ مکمل کرلیا ہے۔

ایسا لگتا ہے یونیورسٹی کے سیاسی کردار وائس چانسلر کو حقیقی صورتحال سے آگاہ نہیں کررہے ہیں اور انکو سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں، جس کا نقصان یونیورسٹی کو ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button