ڈاکٹر ملکہ رانی برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے واپس پہنچ گئیں

ویمن یونیورسٹی کی رجسٹرار اور شعبہ فزکس کی چیئرپرسن ڈاکٹر ملکہ رانی برطانیہ کا دورہ مکمل کرکے واپس پہنچ گئیں۔
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی کی رجسٹرار ڈاکٹر ملکہ رانی نے ٹرانس نیشن ایجوکیشن کے پراجیکٹ ٹرانس نیشن ہم آہنگی کے تحت برطانیہ کا دوہ کیا، جس میں دیگر دو یونیورسٹیوں تھل یونیورسٹی بھکر اور بحریہ یونیورسٹی اسلام آبادکے پروفیسر بھی شامل تھے۔
یہ پراجیکٹ برٹش کونسل کے تعاون سے کیا گیا ہے یہ پراجیکٹ تین اہم چیلنجوںسے نمٹنے کے ڈیزائین کیا گیا جس کے تحت پاکستان برطانیہ کے تعلیمی اور تحقیقی تعاون کو مضبوط بنانا ہے، ان چیلنجوں میں برطانیہ اور پاکستانی ماہرین تعلیم کے درمیان مشترکہ تصنیف کی کم ہوتی ہوئی تعداد، پاکستانی فیکلٹی کے لیے بین الاقوامی سطح پر پی ایچ ڈی کرنے کے محدود مواقع، اور خواتین محققین کی شرکت اور ترقی کو بڑھانے کی فوری ضرورت شامل ہیں۔
ڈاکٹر ملکہ رانی نے اس دورے میں لندن میٹروپولیٹن یونیورسٹی اور کوئین میری یونیورسٹی آف لندن سمیت ممتاز اداروں کا دورہ کیا اور اسٹرٹیجک پروجیکٹ میٹنگز اور تعلیمی کانفرنس میں حصہ لیا۔
ڈاکٹر ملکہ رانی کا کہنا تھا کہ یہ دروہ بہت کامیاب رہاویمن یونیورسٹی ملتان کی اساتذہ اس پراجیکٹ سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گی، برطانیہ اور پاکستانی ماہرین تعلیم کے درمیان کم از کم تین بین الضابطہ تعاون پر مبنی تحقیقی نیٹ ورکس قائم کریں گی۔
برطانیہ کی دیگر یونیورسٹیوں کی طرف سے پیش کردہ دور دراز کے پی ایچ ڈی پروگراموں میں کم از کم تین پاکستانی فیکلٹی ممبران کا اندراج کرایا جائے گا، کم از کم پچاس خواتین ریسرچ سکالر کو ریسرچ لیڈرشپ پروگرام میں قیادت اور تحقیقی انتظام میں اعلیٰ مہارتوں سے آراستہ کیا جائے گا۔
ویمن یونیورسٹی خواتین کےلئے سب کیمپس ہوگا انہوں نے بتایا کہ ریموٹ پی ایچ ڈی کی سہولت بھی سکالرز کو دی جائے گی، اس پروجیکٹ کے تحت ویمن یونیورسٹی میں پہلے ہی مختلف ٹریننگ اور سیمینارز کا انعقاد کیا جا چکا ہے، دو بہترین تحقیقی مقالے تحریر کرنے والے پروفیسر کوپی ایچ ڈی کی ڈگری سے نوازا جائے گا اور ویمن یونیورسٹی میں سب کیمپس کی تجویز بھی پیش کی گئی ہیں۔



















