منیجر کسٹمر سروسز میپکو سید احسن محی الدین ریٹائر ہوگئے

جنرل منیجر کسٹمر سروسز میپکو سید احسن محی الدین گیلانی اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہو گئے۔
ان کے اعزاز میں میپکو ہیڈکوارٹرز میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا کہ افرادی قوت اداروں کے استحکام اور ان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، اچھی افرادی قوت اور ٹیم اچھے اداروں کا اثاثہ ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد باعزت طریقے سے ریٹائرمنٹ خدا کی طرف سے ایک تحفے سے کم نہیں ہے ۔
تقریب کے اختتام پر چیف ایگزیکٹو میپکو اکرام الحق نے ریٹائرڈ ہونے والے جنرل منیجر کوشیلڈ اورتحائف دئیے۔اس موقع پر جنرل منیجر آپریشن محمد یعقوب شیخ، جنرل منیجر ٹیکنیکل صدیق اللہ خان، چیف انجینئر او اینڈ ایم عبدالرحیم سومرو، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ نور سومرو، چیف انجینئر پلاننگ عترت حسین اور میپکو کے تمام شعبوں کے افسران بھی موجود تھے۔




















