Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر مستعفی ہوگئے

ایمرسن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد رمضان گجراپنی خلوت کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد شدید تنقید کے زد میں تھے، جس کی وجہ سے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کا تعلیمی ماحول شدید متاثر ہو رہا تھا۔

جس کے بعد وائس چانسلر محمد رمضان گجر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا، گذشتہ صبح انہوں نے اپنے قریبی سٹاف کو اپنے اس فیصلے سے آگاہ کردیا کہ وہ شام تک مستعفی ہوجائیں گے، جس کے بعد ایمرسن یونیورسٹی کے رجسٹرار بھی تین دن کی چھٹی چلے گئے۔

یونیورسٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رمضان آج اپنا استعفیٰ باضابط طور پر ایچ ای ڈی میں جمع کرائیں گے، واضح رہے محمد رمضان گجر نے بطور وائس چانسلر 3سال 11ماہ اس عہدے پر اپنے فرائض سر انجام دئیےان کی مدت وائس چانسلر آئندہ ماہ ختم ہورہی تھی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button