Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی : ہاؤس الاٹمنٹ کمیٹی نے ای کیٹگری کے پانچ گھر نئے مالکان کو الاٹمنٹ کردئیے

مراسلہ کے مطابق محمد طارق نائب قاصد کو ای 12، غضنفر عباس سیکوررٹی گارڈ کو ای 32، محمد فیاض سوئیپر کو ای 31ش عبد الوہاب ٹیلی فون اٹینڈنٹ کو ای 45 جبکہ منور ندیم نائب قاصد کو ایچ 20 فاطمہ کالونی کا گھر الاٹ کیا گیا۔
تمام الاٹیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 100روپے کے اسٹام پیپر پر اپنا بیان حلفی گریڈ 17 کے افسر سے تصدیق کے بعد جمع کرائیں کہ ملتان میں ان کا دوسرا گھریا اپنی کوئی ذاتی جائیداد نہیں ہے، کسی ملازم کو اپنے کیمپس کے گھر میں کوئی جانور رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی اور کوئی پالتو جانور کتا بلی رکھ سکیں گے۔




















