Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں واٹر سپلائی سسٹم کی از سر نو تشکیل، ڈیپارٹمنٹس اور رہائشیوں کو ٹینکیاں بنانے کا حکم

زکریا یونیورسٹی حکام نے پانی کی بڑھتی ہوئی کھپت کو پورا کرنے کےلئے نئے اقدامات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کیمپس کی واٹر مینجمنٹ کمیٹی تمام شعبوں کے چیئرمینز/چیئرپرسنز،ہاسٹلز کے وارڈنز، اوریونیورسٹی کے رہائشیوں کےلئے نئی ہدایات جاری کردیں ہیں۔

 پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ مین واٹر لائن کی ذمہ داری اب واٹرمینجمنٹ کمیٹی کے پاس ہے۔

ہاسٹلز، رہائش گاہوں اور یونیورسٹی کی دیگر عمارتوں تک پانی کی فراہمی کی مین لائن کے آپریشن اور دیکھ بھال کے لیے ذمہ دار ہوگا ، پروجیکٹ ڈائریکٹر مینٹیننس ونگ مین بلڈنگ کنکشن سے لے کر پانی کی تقسیم کے نیٹ ورک کے لیے ذمہ دار ہوگا، متعلقہ ڈیپارٹمنٹل ہیڈز اور ہاسٹل وارڈنز اپنے اندرونی بجٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے احاطے میں پانی کی تقسیم کے اندرونی نیٹ ورکس کی مرمت اور دیکھ بھال کے ذمہ دار ہوں گے۔ واٹرمینجمنٹ کمیٹی اور مینٹیننس ونگ جہاں بھی ضرورت ہو افرادی قوت کی مدد فراہم کرے گا۔

تمام ڈیپارٹمنٹل ہیڈز، چیئرمین ہال کونسل، ہاسٹل وارڈنز اور رہائشییوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے احاطے میں پانی کے اوور ہیڈ پانی ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں کا بندوبست کریں تاکہ پانی کی فراہمی کی معطلی اور دیکھ بھال کی سرگرمیوں کے دوران پانی کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

بجلی کی بچت اور پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کےلئے فیصلہ کیا گیا کہ ہے کہ 25 اگست 2025 سے روزانہ صبح 12 بجے سے صبح 2 بجے تک پانی کی فراہمی معطل رہے گی، یونیورسٹی بھر میں پانی کے موثر اور منصفانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button