Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پی پی ایس سی نے نتائج کا اعلان کر دیا

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں میں بھرتی کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

محکمہ پولیس، مائنز اینڈ منرلز اور دیگر محکمہ جات شامل ہیں،سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نےتحریری اور حتمی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق محکمہ آبپاشی میں لاہور کیلئے ضلعدار کی 9 اسامیوں پر 41 امیدوار ،ضلع بہاولپور کیلئے ضلعدار کی 13 اسامیوں پر 66 امیدوار ،ڈیرہ غازی خان کیلئے 3 اسامیوں پر 15 امیدوار،گریٹر تھل کینال کیلئے ضلعدار کی 2 اسامیوں پر 10 امیدوار،ملتان کیلئے ضلعدار کی 11 اسامیوں پر 52 امیدوار کامیاب قرار پائے۔

کامیاب امیدواروں میں محمد عدنان گجر، محمد شہزاد شاکر، عتیق الرحمان، اللہ بخش ودیگر شامل ہیں، محکمہ سماجی بہبود و بیت المال میں اسسٹنٹ کی آسامیوں پر امیدواروں کو کامیاب قرار دے کر صوبائی حکومت کو سفارش کر دی گئی ہے۔
محکمہ آبپاشی ملتان میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 35 اسامیوں پر امیدواروں کو فائنل قرار دیا گیا ہے، جبکہ خواتین اور اقلیتی کوٹے پر کچھ نشستیں موزوں امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے خالی رہ گئی ہیں۔

محکمہ مائنز اینڈ منرلز میں انگلش لیکچرر کی آسامی پر ایک امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا۔ پنجاب پولیس میں سروس کوٹہ کے تحت سب انسپکٹر گوجرانوالہ ریجن کی 60 اسامیوں پر کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی جبکہ 7 نشستیں موزوں امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے خالی رہ گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button