Paid ad
Breaking NewsEducationNationalتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان اور یو ای ٹی ملتان سمیت چار یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے درخواستیں طلب

ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ملتان کی دو یونیورسٹیوں ل سمیت پنجاب کی چار یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلر تعینات کرنے کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔

ان یونیورسٹیوں میں ویمن یونیورسٹی ملتان، نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان ، یونیورسٹی آف چکوال اور راولپنڈی ویمن یونیورسٹی شامل ہیں ۔

خواہش مند امیدواروں کو 12ستمبر تک درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، تاہم پنجاب حکومت کی طرف سے ان یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر ز کی تعیناتی کےلئے انٹرویو اور سیکروٹنی کےلئے سرچ کمیٹی کااعلان نہیں کیا گیا ہے۔

امکان ہے آئندہ ہفتے میں سرچ کمیٹی کا اعلان کردیا جائے، واضح رہے ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر ڈاکٹر فرخندہ کے انتقال اور انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر کامران کی اسلامیہ یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلر تعیناتی کے بعد یہ سیٹیں خالی ہوئیں تھیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button