پہلی پاکستانی الیکٹرک کار اور بیٹری2023 میں مارکیٹ میں آئے گی
پاکستان نے آٹو موبائل کی صنعت میں قدم رکھ دیا ہے اور پاکستان میں تیار کی جانے والی پہلی الیکٹرک کار اور بیٹری 2023 میں مارکیٹ میں آجائے گی ۔
ڈویلپنگ پاکستان نامی ویب سائٹ کے مطابق یہ منصوبہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے سرمائے سے شروع کیا گیا ہے۔ امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا میں مقیم آٹوموبائل صنعت کاتجربہ رکھنے والےپاکستانی شہری اس منصوبے کوکامیاب بنانے کے لئے رضاکارانہ طور پر کام کررہے ہیں ۔
ویب سائٹ کے مطابق مقامی طورپران مصنوعات کی تیاری سے پاکستان کو ایک ارب ڈالرسے زیادہ کامعاشی فائدہ ہوگا۔
اس منصوبے پر بنیادی کام امریکہ میں کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیم ڈی آئی سی ای فاؤنڈیشن کررہی ہے ، یہ غیرمنافع بخش ادارہ مشی گن میں رجسٹرڈہے۔
فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹرخورشید قریشی نے عرب نیوز کو بتایاکہ ایک عرب میڈیا ہاوس کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان عالمی معیار کی الیکٹرک کار جلد مارکیٹ میں لانے والا ہے ، امکان ہے کہ یہ کار 2023 کی تیسری سہ ماہی میں فروخت کے لئے پیش کی جائے گی ۔انہوں نے بتایاکہ آئندہ تین سے چارماہ کے دوران ہم اس کاماڈل سامنے لے آئیں گے۔


















