Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں بائیو میٹرک حاضری کے لئے دو پوائنٹس قائم کردئیے گئے

زکریا یونیورسٹی میںملازمین اور افسروں کی بائیومیڑک حاضری شروع ہوگئی، جس کےلئے د و پوائٹس قائم کردئے گئے ہیں۔ ورکنگ ڈے میں آمد اور روانگی کا وقت ریکارڈ کیا جائے گا۔

جاری مراسلے مطابق ایڈمن بلاک میں بنایا گیا بائیو میٹرک پوائنٹس پر رجسٹرار آفس اور اس کے ماتحت دفاتر، بشمول اسٹیٹ آفس، ٹریژر آفس کے ساتھ تمام ماتحت دفاترکا عملہ حاضری لگائے گا جبکہ کنٹرولر آف ایگزامینیشن آفس میں قائم پوائنٹس پر کنٹرولر آفس کاعملہ ، اوورک کاعملہ ،پروجیکٹ ڈائریکٹر کا ونگ، کیریئر ڈویلپمنٹ سینٹر، پلاننگ اینڈ ڈیلپمنٹ ونگ، میڈیکل یونٹ ،ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی، ٹیلی فون ایکسچینج کاعملہ حاضری لگائے گا۔

تمام افسروں اور اہلکار کے لیے روزانہ دو بار بائیو میٹرک حاضری لازمی ہے، جس کی ایک وقت بھی حاضری ریکارڈ میں نہ آئی تو اس کو غیر حاضر سمجھا جائے گا، جب تک چھٹی کی درخواست متعلقہ دفتر میں جمع نہ کرائی جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button