زکریا یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا

زکریا یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلا ت دو جون سے شروع ہوئیں تھیں اور 31اگست تک جاری رہنی تھیں مگر گذشتہ روز اس میں اچانک سات دن کی توسیع کردی گئی۔
جاری مراسلے کے مطابق ڈین کمیٹی کی سفارشات پر گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کی گئی ہے، اب یونیورسٹی میں تدریسی کام سات ستمبر سے شروع ہوگا۔
یونیورسٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے تعلیمی سیشن کے آغاز کی تیاریاں مکمل نہ ہونے پر چھٹیوں میں توسیع کی گئی ہے، جس کی ایک وجہ داخلوں کو پراسس مکمل نہ ہونا بتایا جارہا ہے۔
اس وقت بھی داخلوں کا سلسلہ جاری ہے، سیلاب زدہ علاقوں کے طلبا کی سہولت کےلئے داخلے جاری رکھے ہوئے ہیں، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلے بھی جاری ہیں
تاہم بی ایس پروگرام میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع کے باوجود خاطر خواہ پیش رفت سامنے نہیں آرہی ہے جس کےثلئے مزید وقت لینے کافیصلہ کیاگیا اور چھٹیوں کے اختتام اور نئے تعلیمی سیشن کے آغاز کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ۔



















