پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

سیکرٹری ہیلتھ محمد عامر جان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کا دورہ کیا۔
انہوں نے ہسپتال کی مختلف حصوں کارڈیولوجی وارڈ ، آپریشن تھیٹرز اور سٹور رولز کا دورہ کیا۔
انہوں نے مریضوں کی عیادت اور سہولیات کے بارے پوچھا ۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو سولر توانائی پر منتقل کرنے کا اعلان بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو بہت اچھے طریقے سے چلایا جا رہا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر آج خود یہاں آیا ہوں۔ تمام ڈاکٹرز اور سپورٹ سٹاف ڈیوٹی پر مامور تھے ۔ تمام مریضوں کو مفت ادویات مل رہی ہیں۔ روزانہ تقریباً نو سو مریضوں کو ہسپتال کی ایمرجنسی علاج کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کریں گے، اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سالانہ کروڑ روپے کے بل کو کم کرنے کے لئے ہسپتال کو رواں سولر پر منتقل کریں گے۔ اس مد میں ہونے والی بچت مریضوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی۔
آخر میں سیکرٹری ہیلتھ محمد عامر جان نے ایم ایس کو مریضوں کے ساتھ آئے لواحقین کے لئے سہولیات بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔




















