Breaking NewsNationalتازہ ترین
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 30 اور 31 کو منعقد ہونے والے انسپکٹر لیگل کے تحریری امتحانات ملتوی

سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال کے باعث پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 30 اور 31 کو منعقد ہونے والے انسپکٹر لیگل کے تحریری امتحانات ملتوی کر دئیے گئے، آئندہ تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
التواء کا فیصلہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے اجلاس میں کیا گیا، انسپکٹر لیگل کے تحریری امتحان میں جس کا انعقاد 30 اور 31 اگست ہونا تھا 434 آسامیوں کے لیے پنجاب بھر سے تقریباً 8000 امیدواران نے شرکت کرنا تھی، پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ایک اعلان کے مطابق نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اور اس کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس ،ای میل اور بذریعہ ذرائع ابلاغ دی جائے گی۔


















