میلاد مصطفی سیمینار

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان میں حکومتِ پنجاب، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور کےاحکامات کی روشنی میں میلاد مصطفی سیمینار تعلیمی بورڈ ملتان کے جوبلی ہال میں منعقد ہوا، جس میں بورڈ آفیسران بورڈ ملازمین اور ایمپلائز ویلفیئر ایسویسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔
خرم شہزاد قریشی سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلادِ مصطفی ﷺ ایمان کی تازگی اور عشقِ رسول ﷺ کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔
حضور اکرم ﷺ کی سیرت ہمارے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی کا کامل دستور ہے۔ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ سیرتِ طیبہ ﷺ کو مشعلِ راہ بنائے. میلادِ مصطفی ﷺ ایمان کی تازگی اور عشقِ رسول ﷺ کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔ حضور اکرم ﷺ کی سیرت ہمارے لیے دنیا و آخرت کی کامیابی کا کامل دستور ہے۔ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ سیرتِ طیبہ ﷺ کو مشعلِ راہ بنائے.
ا س موقعہ پر ڈاکٹر حافظ فدا حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم و اخلاق کا حسین امتزاج ہی قوموں کو ترقی دیتا ہے، اور یہ سب کچھ ہمیں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات سے ملتا ہے۔ تعلیمی اداروں میں میلاد النبی ﷺ جیسے پروگرام نوجوانوں کے دلوں کو عشقِ رسول ﷺ سے منور کرتے ہیں۔
اس موقع پر ملک نثار احمد صدر ایمپلائز ویلفیئر اسوسیی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہآج کا یہ میلاد مصطفی ﷺ سیمینار ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ حضور اکرم ﷺ کی سیرت ہمارے لیے مکمل ضابطۂ حیات ہے۔
رسول اکرم ﷺ کی تعلیمات اخوت، محبت اور بھائی چارے کی سب سے بڑی ضمانت ہیں۔ ہم سب پر لازم ہے کہ ہم اپنی زندگیوں کو نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے مطابق ڈھالیں۔ تعلیمی اداروں میں میلادِ مصطفی ﷺ کا انعقاد نوجوان نسل کو دین سے قریب کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
اس موقع پر اڈٹ افیسر دلنواز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم حضور ﷺ کی سنتوں کو اپنائیں تو ہمارے معاشرتی اور اخلاقی مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے۔
اس موقع پر ملک عبد روف کھوکھر محمد الیاس صدیقی شیخ عمران حسین مہر محمد اکبر رانا تحسین عباس قریشی محمد الیاس نوناری ملک محمد رمضان محمد تیمور مجاہد بلوچ جواد نعیم بھٹی محمد رضا صدیقی راؤ عمار اکبر چوہدری احسان الٰہی گجر حافظ محمد یحیی خان محمد یونس جٹ ورک اور محمد عثمان انصاری اور دیگر بھی موجود تھے۔



















