Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بھارت خطے کا امن پارہ پارہ کرنا چاہتا ہے: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ خطے میں امن کا قیام اولین ترجیح ہے ۔ بھارت خطے کا امن پارہ پارہ کرنا چاہتا ہے۔ وہ خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کشمیر ، فلسطین بلکہ مسلم امہ کے سفیر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔
پاکستان ان کی قیادت میں پوری دنیا میں کشمیر، فلسطین اور مسلم امہ کا مقدمہ لڑ رہا ہے۔
آزاد کشمیر کی عوام نے تحریک انصاف کو کشمیری عوام کا بھر پور موقف اجاگر کرنے پر بھاری مینڈیٹ سے نوازا۔ جس پر آزاد کشمیر کے عوام کے شکر گزار ہیں ۔

آزاد کشمیر کے عوام نے انتخابات میں پی پی، ن لیگ کو مسترد کیا ۔ پی پی کو آزاد کشمیر میں الیکشن ہارنے پر دھاندلی یاد آئی ۔ پی پی کے پاس آزاد کشمیر کے 45 حلقوں کے امیدوار ہی نہیں تھے ۔
وہ کس منہ سے دھاندلی کے الزامات لگا رہے ہیں؟ ہارنے کے بعد دھاندلی کے الزامات لگانا پی پی، ن لیگ کا وطیرہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما شیخ واجد شوکت کی جانب سے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کارکنوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا حکومت نے 5 اگست کو بھر پور طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان 5 اگست کو آزاد کشمیرجانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جہاں وزیراعظم پاکستان مظلوم کشمیریوں سے نہ صرف اظہار یکجہتی کریں گے، بلکہ کشمیر کے اوپر دنیا کے سوئے ہوئے ضمیر کو جگانے کیلئے ایک بار پھر آواز بلند کریں گے۔

انہوں نے کہا ہماری حکومت کے اقدامات کی بدولت 63 سال بعد مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں دوبارہ زیر بحث آیا۔ یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے۔ 63 سال میں کسی حکومت نے کشمیریوں کی آواز اتنی موثر اجاگر نہیں کی جتنی تحریک انصاف کی حکومت نے ان اڑھائی سالوں میں بلند کی ہے ۔ یہ حکومت کے اقدامات ہیں کہ آج عالمی برادری بھی مظلوم کشمیریوں کی حمایت کیلئے آوازیں بلند کر رہی ہے۔ ہمارے اقدامات کی بدولت کشمیر کا مسئلہ ایک خطے کا نہیں بلکہ عالمی مسئلہ بن چکا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button