Breaking NewsEducationتازہ ترین
نہم کے امتحان میں پوزیشن لینے پر گورنمنٹ سکول کے طالب علم اور اہل خانہ کے لئے کتب اور کیش کا تحفہ

گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول ملتان کے طالب علم زین العابدین فاروقی ولد محمد ارشد نے جماعت نہم کے بورڈ امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 519 نمبر حاصل کر کے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
گزشتہ روز پرائمری اسمبلی میں ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں سینیئر ہیڈ ماسٹر خالد محمود خان اور اساتذہ نے انہیں کتابوں کے تحائف پیش کیے جبکہ سکول کی جانب سے پانچ ہزار روپے نقد انعام بھی دیا گیا۔
اس موقع پر ہیڈ ماسٹر خالد محمود کا کہنا تھا کہ ہم دل کی گہرائیوں سے زین العابدین فاروقی کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ وہ آئندہ بھی اپنی تعلیم میں اسی طرح اعلیٰ کارکردگی دکھاتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔




















