ورلڈپاپولیشن ریویونے نے پاکستان کو سستا ملک قرار دے دیا

ورلڈ پاپولیشن ریویو نے کاسٹ آف لیونگ پر سالانہ رپورٹ جاری کردی۔
تحقیقی وتجزیاتی ادارے گو بینکنگ ریٹس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان رہن سہن کے اعتبار سے دنیا کا سستا ترین ملک ہے، پاکستان کےرہن سہن اخراجات انڈیکس میں 18.58 پوائنٹس ہے، درجہ بندی میں افغانستان 24.51 کے ساتھ دوسرے، بھارت 25.14 کیساتھ تیسرے اورشام 25.31انڈیکس کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
رہن سہن کے اعتبار سے درجہ بندی کا تعین کرنیوالی کمپنیز میں گو بینکنگ ریٹس کمپنی بھی شامل رہی، رپورٹ کے مطابق رہن سہن، قوت برداشت کےتخمینے کیلئے چار پیمائشی معیارات استعمال کئے گئے، معیارات میں رہائش،نقل وحمل کےکرائے کو دیکھا گیا، معیارات میں قوت خرید، صارف قیمت،روز مرہ اشیا کو شامل کیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق نتائج کا مہنگےترین شہر نیو یارک میں رہن سہن اخراجات کیساتھ موازنہ کیاگیا، کیمن جزائر انڈیکس141.64،برمودا138.22کیساتھ مہنگے ترین قرار پائے جبکہ سوئٹزرلینڈ 122.67 ، ناروے 104.49 کیساتھ رہن سہن کیلئےمہنگے ترین شہر قرار پائے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ چاروں ممالک کے مقابلے نیو یارک کی رہن سہن کی لاگت زیادہ ہے، جبکہ نیو یارک، سان فرانسسکو جیسے شہروں میں رہائشی اخراجات بہت زیادہ ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا میں روز مرہ اشیا کی قیمتوں نے زیادہ مضبوط معیشتوں کوبھی متاثرکیا، رپورٹ میں امریکی محکمہ زراعت کے اس بیان کو بھی شامل کیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ 21-2022 میں خوراک کی عالمی رسدبڑھنےکی توقع ہے۔


















