Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈاکٹر سمزہ فاطمہ کو چیف کوآرڈینٹر لا سٹڈی سنٹر تعینات کردیا گیا

زکریا یونیورسٹی نے سینڈیکیٹ کی فیصلے کی روشنی میں گیلانی لا کالج کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سمزہ فاطمہ کو مزید ذمے داریاں دےدی ہیں۔
ترمیم شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سمزہ فاطمہ، ایسوسی ایٹ پروفیسر بطور کوآرڈینیٹر مین کیمپس لاء اسٹڈی سینٹر (ایل ایل بی، پانچ اور تین سالہ پروگرام کے لیے تعینات کیاگیا ہے، اس کے ساتھ کیمپس ڈائریکٹر/انچارج، لودھراں سب کیمپس لودھراں سب کیمپس لاء اسٹڈی سینٹر کے کوآرڈینیٹر کے طور پر (صرف ایل ایل بی پانچ سالہ پروگرام کے لیے بھی ذمے داریاں بھی دی گئیں ہیں جبکہ کیمپس ڈائریکٹر/انچارج، وہاڑی سب کیمپس وہاڑی سب کیمپس لاء اسٹڈی سنٹر (ایل ایل بی کے پانچ اور تین سالہ پروگرام کے لیے) کوآرڈینیٹر کے طور پر بھی تعینات کیاگیا ہے۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر سمزہ فاطمہ کو لاء اسٹڈی سینٹرز کا چیف کوآرڈینیٹر بھی تعینات کیاگیا ہے ۔




















