Breaking NewsEducationتازہ ترین
6 ستمبر یومِ دفاع بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گا

محکمہ سکولز ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری و نجی سکولوں میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، سیمینارز، ورکشاپس، تقاریر اور ڈیکلیمیشن مقابلوں کی ہدایت جاری کردی گئیں۔
طلباء وطن سے محبت کے اظہار کیلئے ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کریں گے، پاک افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔
طلباء میں حب الوطنی، جرات اور قربانی کا جذبہ اجاگر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔



















