Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

تحریک انصاف نے ن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر اور پی پی 38میں ‏شکست پرمخالفین بوکھلاہٹ کاشکارہیں، پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سینٹرل پنجاب تحریک انصاف کامضبوط ‏مورچہ بننےجا رہا ہے پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس کر مارا، شکست ‏کےبعداپوزیشن ایسی باتیں کررہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ میں جھنڈےگاڑنےجارہی ہے عمران خان کی ‏قیادت میں سندھ میں تبدیلی کےجھنڈےگاڑیں گے زیراعظم نے سندھ میں پی ٹی آئی کی ٹیم ‏کومیدان میں اتاردیاہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سندھ کےعوام کوان کےحقوق دلائیں گے سندھ سے آنے ‏والے بیانیےکا مقصدعوام کی فلاح وبہبودنہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کےمتحرک ہونےسےمخالفین چیخیں ماررہےہیں ہمارا مقصد ‏سندھ سے غربت کا خاتمہ کرنا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button