Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی زیر صدارت اکیڈمک کونسل کا 14واں اجلاس منعقد ہوا، سیکرٹری اکیڈمک کونسل کے فرائض رجسٹرار سمعیہ امبرین نے سر انجام دیے۔

اجلاس میں نیو انڈر گریجویٹ ڈگری پروگرامز اور مختلف کورسز کی سکیم آف سٹڈیز کی نظر ثانی کی گئی۔اس کے علاوہ انڈر اور پوسٹ گریجویٹ کے نئے ڈگری پروگرامز جن میں بی ایس ریموٹ سینسنگ، بی ایس اکنامکس و ڈیٹا سائنس اور پی ایچ ڈی ایگری بزنس مینجمنٹ کو شروع کروانے کی سفارش کی گئی۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ ایگریکلچر لاہور عاصم شہزاد،پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر،پروفیسر ڈاکٹر شیخ اشفاق سمیت جامعہ کے ڈینز ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button