Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ سیریز: تمام میچز لاہور، پنڈی اور فیصل آباد لے اڑے، کراچی اور ملتان کے اسٹیڈیم ویران رہیں گے

دونوں ٹیمیں 2 ٹیسٹ، 3-3 ٹی ٹوئینٹی اور ون ڈے میچز کھیلیں گی۔

پاکستان 12 اکتوبر سے جنوبی افریقہ کیساتھ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 27-2025 کی میزبانی کرے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان چیمپئن شپ کے تحت 2 ٹیسٹ میچ شیڈول ہیں جو لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا ٹیسٹ 12 تا 16 اکتوبر لاہور میں ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 تا 24 اکتوبر راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔

علاوہ ازیں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 28 اکتوبر تا یکم نومبر تک ہوں گے۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی راولپنڈی، جبکہ باقی لاہور میں ہوں گے۔

فیصل آباد 17 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا۔

جنوبی افریقہ سے تین ون ڈے میچز کی سیریز 4 تا 8 نومبر فیصل آباد میں ہو گی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ اور پاکستان کی سیریز معیاری کرکٹ لائے گی، فیصل آباد میں 17 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل کی واپسی تاریخی لمحہ ہے۔

جبکہ دوسری طرف ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے شائقین کرکٹ نے پی سی بی کے وینیوز کو مسترد کرتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بین الاقوامی سطح کا ایونٹ ہے جس میں تمام فارمیٹس کی کرکٹ کھیلی جائے گی، جو کہ صرف 3 شہروں تک محدود ہے، فیصل آباد کا کرکٹ اسٹیڈیم سہولیات کے اعتبار سے پہلے ہی ناکافی ہے وہاں میزبانی دیکر دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا سبب پیدا کیا جارہا ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کو نظر انداز کرنا کسی طور مناسب نہیں یہاں پر انٹرنیشنل لیول کی تمام ایونٹس ہوتے ہیں، اور ہر مرتبہ ہاؤس فل بھی رہتا ہے۔

بورڈ حکام کو چاہئے کہ اس طرح کا شیڈول ڈیزائن کریں کہ ہر جگہ کہ شائقین کرکٹ کھیل سے محظوظ ہوسکیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button