پاکستان ریلویز ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام سالانہ سیرت النبی کانفرنس

پاکستان ریلویز ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام سالانہ سیرت النبی کانفرنس ریلوے ہال میں منعقد ہوئی، جس میں ریلوے ملتان ڈویژن کے تمام ڈویژنل آفیسرز نے شرکت کی۔ نۃظامت کے فرائض ڈویژنل میڈیکل آفیسر پاکستان ریلویز ڈاکٹر سید محمد عبدالسمیع نے ادا کئے۔ ممبر صوبائی امن کمیٹی سید علی رضا گردیزی، جنرل سیکریٹری زکریا اکیڈمی پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، علامہ سید جہانزیب اسلم شاہ نے خصوصی خطاب کیا عالمی شہرت یافتہ نعت خواں محمد وقاص رضا قادری، انجئینر ضرغام عباس ، کاشف حسین، اور اسلام الدین نے ہدیہ نعت رسول مقبول پیش کیں جبکہ حافظ جمشید بھٹہ نے تلاوت کلام پاک پیش کی۔ڈویژنل انجئینر ممتاز غوری، محمد اسامہ گجر، سیف اللہ جمالی، ضرغام عباس ، اسماعیل خان، ڈاکٹر مسعود محمود، ڈاکٹر اعجاز حسین ، آفس سپرنٹنڈنٹ عزیز اللہ نیازی، چئیرمین ریلوے گارڈز ایسوسی ایشن سید مدثر حسین شاہ، و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔
مقررین نے حضورپاک کی شان بیان کی اور کہا کہ اسوہ رسول و سیرت اور سنت رسول پر عمل پیرا ہو کر ہم فرقہ واریت کا خاتمہ کر سکتے ہیں اور ترقی کی راہ ہموار کر سکتے ہیں ۔
آخر ڈاکٹر سید محمد عبدالسمیع نے ملک وملت کی سلامتی، کشمیر وفلسطین کے مسلمانوں، سیلاب زدگان کیلئے اور ریلوے ڈیپارٹمنٹ کی ترقی وخوشحالی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔




















