Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : تدریسی سرگرمیاں آج سے شروع، ہاسٹلز کھول دئے گئے

زکریا یونیورسٹی موسم گرما کی تعطیلات کے بعد آج سے کھل جائے گی ، نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہوگا، یونیورسٹی ایک ہفتے کی تاخیر سے کھل رہی ہے، نئے تعلیمی سیشن کی وجہ سے چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کی گئی تھی یونیورسٹی حکام نے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ،ہاسٹلز کھول دئےگئے ہیں جن میں طلباء وطثالبات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

رواں برس نئے طلبا وطالبات کو الاٹمنٹ سے قبل ہی ہاسٹلز میں رہنے کےلئے مدعو کرلیا گیا، گزشتہ روز چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد نے طلبا وطالبات کو خوش آمدید کہا ان کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کے بعد آنے والے طلبا اور نئے سٹوڈنٹس کو رہائش کی معیاری سہولیات دینے کی تیاریاں مکمل ہیں۔

ہاسٹلز عملے کو طلباء کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی گئی ہے آئندہ دو سے تین روز میں الاٹمنٹ مکمل ہو جائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button