Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں جدید ڈی ہائیڈریشن پلانٹ نصب ، فروٹس کو خشک کرکے ایکسپورٹ کیا جاسکے

ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی، پاکستان ہارٹیکلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے تعاون سے ایک جدید ڈی ہائیڈریشن پلانٹ کا کامیابی سے آغاز کردیا گیا۔

اس موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں چیئرمین نیشنل سیڈ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) تقریب کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے کہا کہ اس قسم کی سہولت ناصرف کسانوں بلکہ پھلوں اور سبزیوں سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے.اس پلانٹ سے مینگو، سٹرابری، کیلا سمیت دیگر پھلوں کو ڈرائی کر کے ملکی ضروریات کو پورا کیا جائے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی کیا جائے گا جس سے پاکستانی معیشت مزید مضبوط ہوگی۔

تقریب میں اطہر حسین کھوکھر، ڈاکٹر محمد عظیم خان ذوالقرنین ذکاء اسسٹنٹ منیجر اور علی زیب خان اور مسٹر اویس فاروقی نے بھی شرکت کی۔

اس پروجیکٹ کے کوارڈینیٹر محمد بلال احسن لیکچر نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان نے اس پراجیکٹ کے خدوخال بیان کیے، اس تقریب میں تقریبا 50 سے زائد کسان، ٹریڈرز اور ایکسپورٹرز نے شرکت کی۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی سمیت ریسرچ سے تعلق رکھنے والے فوڈ سائنٹسٹ بھی تقریب میں موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button